مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی پیج پر ایک مضمون شائع کرتے ہوئے لکھا کہ صدر رئیسی کی حکومت کے آغاز سے ہی ایران کی عظیم قوم کے حقوق اور زیادہ سے زیادہ قومی مفادات کے حصول کے لیے متحرک سفارت کاری پر زور دیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا: غیر قانونی پابندیوں کو بے اثر کرنے کے عمل کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ کبھی ترک نہیں کیا گیا۔
امیر عبد اللہیان نے کہا کہ حتمی نتائج اور ایران کے حقوق کے مکمل حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ